نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے خطے کی تازہ صورتحال پر ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
جمعرات کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور پائیدار امن و استحکام کےلئے جنگ بندی کے مکمل احترام اور اس پر عملدرآمد کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
نائب وزیرِاعظم نے پاکستان کی جانب سے دیرپا امن کے قیام کی کوششوں میں سعودی عرب کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ دونوں رہنمائوں نے علاقائی صورتحال کے پیش نظر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






