خوفناک حادثہ پیش آ گیا

ہیڈ محمد والا روڈ پر ٹرک اور رکشے میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

تفصیلات کے مطابق ملتان کے ہیڈ محمد والا ٹول پلازہ روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں تیز رفتار ٹرک اور موٹر بائیک رکشہ کے درمیان زوردار تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ لکڑی کے پھٹوں والا رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس حکام نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close