حکومت کا عازمینِ حج کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کہا تمام مراحل کو ایک ہی چھت تلے مکمل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے عازمینِ حج کی سہولت کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے تمام مراحل کو ایک ہی چھت تلے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس نئے طریقہ کار کے تحت اب عازمین کو تربیت، ویکسینیشن اور دیگر دستاویزات کے لیے بار بار چکر نہیں لگانے پڑیں گے، بلکہ تمام ضروری امور ایک ہی دن میں مکمل کر لیے جائیں گے۔
اس اقدام کا بنیادی مقصد عازمین کے وقت اور سفری اخراجات کی بچت کرنا ہےون ونڈو آپریشن کے ذریعے تقریباً ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کو حج تربیت اور لازمی ویکسینیشن، فضائی ٹکٹ، ویزا اور شناختی لاکٹ کی فراہمی ، سامان کے ٹیگز اور ادویات کی پیکنگ کی سہولت ہوگی۔
حج آپریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز رواں ہفتے بدھ سے ہو رہا ہے، اس دوران پاکستان کے 10 بڑے شہروں کے حاجی کیمپ فعال رہیں گے، جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، سکھر اور رحیم یار خان شامل ہیں۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور عمر بٹ کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن اور تربیتی سیشنز کا مکمل شیڈول ’پاک حج ایپ‘ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے ، عازمین حاجی کیمپ آتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ اور تصویر والی کمپیوٹرائزڈ بینک رسید لازمی ہمراہ لائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






