خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جماعت اسلامی کے مقامی رہنما کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے رہنما محمد روشان جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا، فائرنگ سے جماعت اسلامی خواجہ مد منڈان کے جنرل سیکرٹری محمد روشان جان کی بازی ہارگئے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






