نو ابشاہ نوابشاہ روڈ کنڈی سٹاپ کے قریب کار اور ٹرک میں خطرناک تصادم میں ایک ہی گھر کے 4افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد کار میں شہداد پور شادی سے واپس نوابشاہ آرہے تھے کہ ٹرک سے تصادم ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں دلبر،نصیر، خیری اور معصوم بچی افشاں شامل ہیں۔لاشوں کو پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






