اسلام آباد والوں کیلئے خوشخبری! ٹرانسپورٹ مفت، بڑا ریلیف

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شہریوں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے سرکاری ٹرانسپورٹ کو ایک ماہ کیلئے مفت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ کل سے اگلے 30 دن تک شہری میٹرو بس اور دیگر سرکاری بس سروسز میں بغیر کسی کرائے کے سفر کر سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس فیصلے کا مقصد عوام کو فوری مالی ریلیف فراہم کرنا ہے، جبکہ اس منصوبے پر آنے والے تقریباً 35 کروڑ روپے کے اخراجات وزارت داخلہ خود برداشت کرے گی۔

وزیر داخلہ کے مطابق اس اقدام سے وفاقی دارالحکومت کے عوام کو براہ راست فائدہ ہوگا اور سفری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close