اسٹیٹ بینک کا 18 سال سے کم عمر افراد کے اکاونٹ سے متعلق بڑا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوعمر افراد کے لیے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے ان کی مالی مشکلات آسان کر دی ہیں۔

مرکزی بینک کے فیصلے کے مطابق اب 13 سے 18 سال کے نوجوان خود اپنے انفرادی بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والیٹس کھول سکیں گے اور انہیں خود مختار مالی رسائی حاصل ہوگی۔

نیا فریم ورک نوجوانوں میں مالی شعور اور ذمہ دارانہ مالی عادات کو فروغ دینے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت نوعمر افراد اپنے اکاؤنٹس خود منظم اور چلانے کے مجاز ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس اقدام کے ذریعے نوجوانوں کو محفوظ اور ریگولیٹڈ مالی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ مالیاتی نظام میں مؤثر اور ذمہ دار حصہ دار بن سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close