سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں اضافہ

گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 26 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے تک شمالی شہروں میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 1482 روپے فی بوری رہی، جو گزشتہ ہفتے کے 1476 روپے کے مقابلے میں 0.43 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، ملک کے جنوبی شہروں میں اوسط قیمت میں 1.20 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ایک ہفتہ قبل 1471 روپے کے مقابلے میں یہ 1489 روپے فی بوری تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close