خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان پر جان لیوا حملے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔
پولیس نے پِشتخرہ میں کارروائی کرتے ہوئے دو مطلوبہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔ سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق گرفتار ملزمان حارث اور موسیٰ خان ہیں، جن سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئے، اور ان کا تعلق عیسیٰ خیل کے علاقے سے بتایا گیا ہے۔
سی سی پی او نے مزید بتایا کہ دونوں ملزمان منصوبہ بندی کے تحت مخالفین کو نشانہ بنانے جا رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ سابق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما محمود جان اور عیسیٰ خیل قوم کے درمیان جانبداد کا تنازع موجود ہے۔ محمود جان پر مخالفین کے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں اور اسی مقدمے کے سلسلے میں ان کی 2023 میں گرفتاری بھی ہو چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






