فوری طور پر اڈیالہ جیل پہنچو، پی ٹی آئی کارکنان کو کال دیدی گئی

31 مارچ 2026: علیمہ خانم نے پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دیتے ہوئے سیاسی درجہ حرارت بڑھا دیا ہے، جہاں ان کے بھائی عمران خان قید ہیں۔

اپنے بیان میں علیمہ خانم نے اعلان کیا کہ 10 ہزار پی ٹی آئی عہدیدار جیل کے باہر جمع ہوں گے تاکہ بانی پی ٹی آئی کیلئے دباؤ بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی کال صرف پارٹی کے اندر دی گئی ہے لیکن اب حکومت پر دباؤ ڈالنا ضروری ہو گیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو فوری طور پر علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا جائے، جبکہ یہ بھی کہا کہ حکومت خود ڈیل سے متعلق افواہیں پھیلا رہی ہے اور پارٹی کو کسی سے ملاقات کی ضرورت نہیں۔

علیمہ خانم کے مطابق مذاکرات کیلئے عمران خان نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو ذمہ داری سونپی ہے، جبکہ سہیل آفریدی اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوں گی اور جو لوگ اس جدوجہد کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے وہ خود الگ ہو جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close