تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے ہفتے میں کتنے دن کھلیں گے؟ نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ (آئی این پی )صوبہ بلوچستان میں سرکاری و نجی سکولز( آج )یکم اپریل سے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری و نجی سکول ( آج ) یکم اپریل سے دوبارہ کھول دیئے جائیں گے،بلوچستان میں سکولز جاری بحران کے پیشِ نظر 9 مارچ کو حکومت کے کفایت شعاری اقدامات کے تحت بند کیے گئے تھے۔ حالیہ صورتِ حال کے پیشِ نظر سکولز اور محکمہ تعلیم کے دفاتر ہفتے میں 5 دن پیر سے جمعہ تک کھلے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close