صحت کارڈ پلس پروگرام کے بجٹ میں اضافہ ، تفصیلا ت جانئے

حکام کے مطابق حکومت پہلے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کو ماہانہ 3 ارب روپے فراہم کرتی تھی جو اس سکیم کو چلاتی ہے، لیکن دسمبر میں اس رقم کو بڑھا کر 4 ارب روپے ماہانہ کر دیا گیا تاکہ پینل میں شامل ہسپتالوں کے بقایاجات ادا کیے جا سکیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس پروگرام کا سالانہ بجٹ 36 ارب روپے سے بڑھا کر 48 ارب روپے کر دیا گیا ہے، تاہم موجودہ مالی سال کے لیے حکومت نے 41 ارب روپے مختص کیے ہیں، جس میں جولائی سے نومبر تک پہلے پانچ ماہ میں ہر ماہ 3 ارب روپے جاری کیے گئے۔

پروگرام کے سالانہ اخراجات کا تخمینہ 34 سے 35 ارب روپے ہے جبکہ باقی رقم پرانے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اس وقت 700 ہسپتال اس پروگرام میں شامل ہیں جن میں سے 169 خیبر پختونخوا میں واقع ہیں۔

فروری 2016 میں آغاز کے بعد سے اب تک تقریباً 49 لاکھ 80 ہزار مریض 135 ارب روپے مالیت کی مفت تشخیص اور علاج کی سہولیات حاصل کر چکے ہیں۔ یہ سکیم پورے صوبے کی آبادی کو کور کرتی ہے، جس میں 1 کروڑ 7 لاکھ خاندان اور تقریباً 3 کروڑ 45 لاکھ افراد شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close