ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ، کتنا ؟ جانئے تفصیلات

کوئٹہ میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت اب 380 روپے سے بڑھ کر 400 روپے ہو گئی ہے، جبکہ نواحی علاقوں میں یہ 430 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

کوئٹہ شہر میں مغربی بائی پاس پر گیس پائپ لائن سے سپلائی معطل ہونے کی وجہ سے ایل پی جی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ ایل پی جی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سپلائی کم اور ڈیمانڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close