چیئرمین پی ٹی آئی کا واٹس ایپ نمبر ہیکرز نے کیا کہا ؟ جانئے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا واٹس ایپ نمبر ہیک کر لیا گیا ہے، اور ہیکرز کی جانب سے رقم کی درخواستیں کی جا رہی ہیں۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے ایکس پر بیان میں بتایا کہ ان کا واٹس ایپ نمبر آج صبح تقریباً 11 بجے ہیک ہوا اور واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد ڈیلیٹ بھی ہو چکا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہیکرز کی جانب سے کی جانے والی تمام مالی درخواستوں کو نظر انداز کیا جائے۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ اس معاملے سے متعلقہ حکام سے رجوع کر لیا گیا ہے تاکہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جا سکے اور ضروری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close