برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمت سے متعلق اہم خبر

 مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر گوشت کی سرکاری قیمت میں استحکام برقرار رکھا گیا ہے، تاہم شہر میں اوور چارجنگ کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق برائلر گوشت کا نرخ 595 روپے فی کلو برقرار ہے، جبکہ فارم گیٹ پر زندہ مرغی کی قیمت 383 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح برائلر زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں دکاندار سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گوشت مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بعض دکاندار “صافی گوشت” کے نام پر برائلر گوشت 690 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ادھر فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی درجن قیمت 2 روپے اضافے کے بعد 222 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ انڈوں کی پیٹی کا تھوک ریٹ 6,600 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close