قومی ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ نے پی سی بی کی جانب سے 2 کروڑ روپے جرمانے کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے اکاؤنٹ پر حالیہ پوسٹ مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے کی گئی ، یہ پوسٹ میرے ذاتی خیالات کی عکاسی نہیں کرتی۔
تفصٰلات کے مطابق نسیم شاہ کا کہناتھا کہ اپنے پلیٹ فارم کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں ،میں نے ضروری تبدیلیاں نافذ کر دی ہیں تاکہ آئندہ ایسا نہ ہو، پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے متاثرہ افراد سے معذرت چاہتاہوں۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ کے معاملے میں قصوروار قرار دیتے ہوئے ان پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
نسیم شاہ کو 27 مارچ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے ان کی سماعت کی۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ نے اپنے سینٹرل کنٹریکٹ کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی کی، جس پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
اس کے علاوہ پی سی بی نے نسیم شاہ کے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو بھی بلیک لسٹ کر دیا ہے اور اسے مستقبل میں کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ پیشہ ورانہ معیار اور کھیل کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے ۔
Naseem shah
PCB
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






