تیل کی قیمتیں ایک بار پھر آسمان کو چھونے لگیں

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں تعطل کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 1 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 97 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 95 ڈالر اور یو اے ای مربن کی فی بیرل قیمت 96 ڈالر ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال، سپلائی سے متعلق خدشات اور عالمی طلب میں اضافے کے باعث سامنے آئی ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close