اسلام آباد:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سی پی پی اے کی جانب سے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کل ہوگی۔
درخواست کے مطابق ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے، اور اگر اس کی منظوری دی گئی تو صارفین پر 14 ارب روپے سے زائد کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔
اضافے کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا۔
سی پی پی اے کے مطابق فروری کے دوران 7 ارب 69 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ ڈسکوز کو 7 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ ڈسکوز کو فراہم کی جانے والی بجلی کی لاگت 8 روپے 37 پیسے فی یونٹ رہی۔
اسی طرح بجلی کی مجموعی پیداواری لاگت 8 روپے 15 پیسے فی یونٹ ریکارڈ کی گئی، جبکہ فروری کے لیے مقررہ ریفرنس لاگت 6 روپے 73 پیسے فی یونٹ رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






