4 اسلامی ممالک کا وزرائے خارجہ اجلاس ، اندرونی کہا نی سامنے آ گئی

اسلام آباد میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان مشاورتی اجلاس مکمل ہو گیا ہے۔

یہ اجلاس نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وزرائے خارجہ نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہا اور اس میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان، اور مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے اختتام پر ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان وزارت خارجہ سے روانہ ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close