مشرق وسطیٰ کشیدگی: مصر کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات

اسلام آباد: مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ خطے کی مجموعی صورتحال اور عالمی امور پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

یہ دورہ دونوں اسلامی ممالک کے درمیان سفارتی اور اقتصادی روابط کو مزید استحکام دینے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے سفارتی کوششوں کا مرکز بن چکا ہے۔ گزشتہ روز مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ بھی پاکستان پہنچے تھے۔ اسلام آباد میں پاکستان، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ میٹنگ ہوگی۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جبکہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آج پاکستان پہنچیں گے۔ اجلاس میں علاقائی کشیدگی میں کمی اور امن کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close