اسلام آباد: عید تعطیلات کے بعد نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔
نادرا کے جاری اعلامیے کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے رجسٹریشن سینٹرز (سنگل شفٹ) کے دفتری اوقات پیر تا جمعہ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔
ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر (سنگل شفٹ) کے لیے پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کام کریں گے، جب کہ جمعہ کو دفتری اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔
ڈبل شفٹ میں کام کرنے والے نادرا دفاتر میں پیر تا جمعہ اور ہفتے (اگر سینٹر ہفتے کو کھلا ہو تو) پہلی شفٹ کے اوقات صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے، جبکہ شام کی شفٹ سہ پہر 3 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔
ہفتے میں سات دن کام کرنے والے نادرا میگا سینٹرز میں پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے، دوسری شفٹ شام 4 بجے سے رات 12 بجے، اور تیسری شفٹ رات 12 بجے سے صبح 8 بجے تک ہوگی۔
نادرا میگا سینٹرز میں جمعہ کے روز دوپہر 1 بجے سے 2 بجے تک نماز جمعہ کے لیے وقفہ ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






