گیس کی قلت کے حوالے سے ترجمان ایس این جی پی ایل کا بیان آ گیا

لاہور: گیس کی قلت کے حوالے سے زیر گردش خبروں کے بعد سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے ترجمان نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سسٹم میں وافر گیس موجود ہے اور کسی قسم کی قلت نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ 900 ملین کیوبک فٹ گیس سپلائی کی جا رہی ہے اور کوشش ہے کہ کھانے کے اوقات میں گیس کا پریشر بھی پورا رہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ 2 اپریل سے 100 ایم ایم سی ایف ڈی آر ایل این جی کی کمی متوقع ہے، جس کے باعث گھریلو، تجارتی، صنعتی اور کھاد کے شعبے کو گیس مسلسل فراہم کی جائے گی، جبکہ سی این جی اور پاور سیکٹر کو کچھ کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close