بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق بھی پریشان کن خبر

 

بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پریشان کن خبر سامنے آئی ہے۔

پمز اسپتال کے آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر عارف خان نے بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا، جس کے مطابق ان کی دائیں آنکھ میں ‘پوسٹیرئیر ویٹریئس ڈیٹچمنٹ’ کی تشخیص ہوئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کی آنکھ میں دھندلاہٹ اور سیاہ دھبے نمایاں ہیں جبکہ آنکھ میں فلیشز اور سر درد کی شکایت بھی ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ بشریٰ بی بی کی آنکھ میں ‘مایوپیا’ اور ‘اسٹیگ میٹزم’ کی علامات موجود ہیں، جس کے باعث ان کی قریب کی نظر متاثر ہو رہی ہے۔

ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو عینک کے باقاعدہ استعمال، مختلف آئی ڈراپس اور دیگر ادویات تجویز کی ہیں۔ ماہرین نے انہیں چار ہفتوں بعد دوبارہ معائنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ آنکھ کی حالت پر نظر رکھی جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close