انا للہ و انا الیہ راجعون ، نامور نغمہ نگار انتقال کر گئے

انا للہ و انا الیہ راجعون: نامور نغمہ نگار الطاف باجوہ انتقال کر گئے

لالی وڈ کے مشہور نغمہ نگار Altaf Bajwa انتقال کر گئے، جس سے شوبز انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ کچھ وقت سے ان کی طبیعت ناساز چل رہی تھی۔

الطاف باجوہ کی نمازِ جنازہ آج ان کی رہائشگاہ، اقبال ٹاؤن بدر بلاک میں شام 4 بجے ادا کی جائے گی۔

مرحوم نے اپنے کیریئر کے دوران سینکڑوں سپر ہٹ پنجابی گانے تخلیق کیے اور موسیقی کی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کیا۔ ان کے گیت آج بھی موسیقی کے شائقین میں بے حد مقبول ہیں۔

ان کے انتقال سے لالی وڈ ایک باصلاحیت نغمہ نگار سے محروم ہو گیا ہے، جبکہ مداحوں اور فنکار برادری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close