اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے اہم حکومتی ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ 60 روز کے لیے بلاک کرسکے۔
تفصیلات کے مطابق، بل کا حتمی مسودہ سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قانونی شکل دی جا سکے۔ وزارت داخلہ کا مؤقف ہے کہ شناختی کارڈ ایک حساس اور نیشنل سیکیورٹی دستاویز ہے اور اس کا غلط استعمال نہ صرف سیکیورٹی بلکہ ملک کی معیشت کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ موجودہ قانون کی غیر موجودگی کی وجہ سے نادرا کو سنگین آپریشنل مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ بعض جرائم پیشہ افراد قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے بہانے تلاش کرتے ہیں اور اتھارٹی کو مؤقف دینے کے بجائے جان بوجھ کر قانونی پیچیدگیوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اس ترمیم کے ذریعے نادرا کو اختیار ملے گا کہ وہ کسی بھی شخص کا شناختی کارڈ بلاک کر کے سیکیورٹی اور قانونی تقاضوں کو مؤثر طور پر پورا کر سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






