پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے رہائی تحریک کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے سب تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے ہیں، میں اس ساڑھے 4 کروڑ عوام کا منتخب وزیراعلیٰ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف میں واحد وزیراعلیٰ ہوں جو ووٹ کے ذریعے آیا ہوں، میری اپنے لیڈر کے ساتھ ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ جب آپ کے منتخب وزیراعلیٰ کا پاسپورٹ بلاک کیا جائے اور راستے بند کئے جائیں تو ہمارے پاس کونسا آپشن پچتا ہے، ایک وزیر اعلیٰ کیلئے اڈیالہ جیل کے دروازے نہیں کھلے جا رہے ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ قومی میڈیا پر ایک وزیراعلیٰ کو کچرا اٹھائے لائیو دکھا یا جاتا ہے، یہی میڈیا ہمارا کچرا دکھاتے ہیں نہ ہی ہماری لاشیں دکھائی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم پر چوروں اور ڈاکوئوں پر کو مسلط کیا جاتا ہے تو پھر ہمارے پاس کونسا راستہ بچتا ہے، میں نے کہا تھا کہ میں احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں، آج بھی اسی بات پر قائم ہوں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہمارے پاس غلطی کی گنجائش نہیں، ہم ہر قانونی راستہ اپنائیں گے، اِس وقت معاملہ الیکشن یا کسی حلقے کا نہیں بلکہ لیڈر کی زندگی اور صحت کا ہے، رہائی تحریک کی رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہوگیا۔سہیل آفریدی نے کہا کہ پورے ملک میں ممبر شپ مکمل کرکے تمام ممبر سے اسی جگہ حلف لیا جائیگا، نوجوان آگاہ رہے خیبرپختونخوا سے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ ختم کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






