ساہیوال: ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر )سمیع اللہ فاروق نے حضرت بابا محمد پناہ کے عرس پر یکم اپریل کو ساہیوال میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا۔ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں عرس مبارک کے موقع پر بروز بدھ چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب حضرت مادھو لال حسینؒ کا سالانہ عرس و میلہ چراغاں کل 28 مارچ سے شروع ہو رہا ہے، جس کے پیشِ نظر پنجاب حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس دن تمام ضلعی دفاتر بند رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی جانب سے میلے کے موقع پر مقامی تعطیل کے لیے حکومت کو مراسلہ بھیجا گیا تھا۔
میلہ چراغاں کے موقع پر ہر سال مقامی تعطیل کی جاتی ہے اور اس سال بھی اسی روایتی طریقے کے مطابق 28 مارچ کو تعطیل دی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






