معروف اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان کی تفریحی صنعت میں فنکاروں کے لیے باقاعدہ تنخواہوں اور رائلٹیز کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ماہرہ خان نے نجی ٹی وی کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے فنکار اکثر صرف زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں، جبکہ سینئر اداکار آسانی سے کام اور آمدنی حاصل کر لیتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دنیا بھر میں فنکاروں کو کچھ نہ کچھ رائلٹی ملتی ہے، اور یہ نظام فنکاروں کے بنیادی مالی تحفظ کو یقینی بناتا ہے تاکہ وہ بھوکے نہ رہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ پاکستان کی تفریحی صنعت میں ایسے نظام کی شدید کمی ہے، جس کی وجہ سے کم تجربہ کار فنکار اکثر مالی مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں، اور بعض دیوالیہ یا بے گھر ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے جونیئر فنکاروں، معاون اداکاروں، ٹیکنیشنز اور عملے کے مسائل کی بھی نشاندہی کی، جنہیں شاذ و نادر ہی وہی فوائد مل پاتے ہیں جو سینئر فنکار پاتے ہیں۔
ماہرہ خان نے کہا کہ وہ خود ایک کامیاب اداکارہ کے طور پر خوش قسمت ہیں، لیکن ان کی خواہش ہے کہ صنعت کے تمام فنکار بھی مالی معاونت اور شناخت کے حق دار ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





