بری خبر ، ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

 

مختلف ادویات کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے مریضوں اور عام شہریوں کے لیے ادویات کی رسائی مشکل ہو گئی ہے۔

انسولین کی قیمت دو گنا سے بھی زائد بڑھ گئی ہے۔ مثال کے طور پر، انسولین ہیوما پین ارگو ٹو کی قیمت 2200 روپے سے بڑھ کر 4720 روپے ہو گئی ہے۔

مزید قیمتوں میں اضافہ حسبِ ذیل ہے:

  • سٹرو سوڈا پیک: 530 سے 620 روپے
  • سربیکس زی ٹیبلٹ پیک: 480 سے 510 روپے
  • بیویڈوکس: 500 سے 600 روپے
  • تھائیرائڈز کی دوا تھائیرونورم: 85 سے 290 روپے
  • ٹائیویئر: 805 سے 930 روپے

اس کے علاوہ دیگر متعدد جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں، جس سے ادویات کی فراہمی اور عوام کے لیے مالی بوجھ میں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close