عالمی بینک نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیشِ نظر ایران جنگ سے متاثرہ ممالک کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔
بینک کے مطابق وہ خطے کے متاثرہ ممالک کے ساتھ مل کر توانائی کے شعبے کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کرے گا۔
عالمی بینک کے بیان میں کہا گیا کہ متاثرہ ممالک کو نہ صرف مالی امداد فراہم کی جائے گی بلکہ تکنیکی معاونت بھی دی جائے گی تاکہ وہ موجودہ بحران سے بہتر انداز میں نمٹ سکیں۔
ادارے نے مزید بتایا کہ توانائی کے شعبے میں استحکام کے ساتھ ساتھ روزگار کی بحالی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی اور اس مقصد کے لیے نجی شعبے کی مدد حاصل کی جائے گی۔
عالمی بینک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ متاثرہ معیشتوں کو سہارا دینے اور خطے میں اقتصادی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






