بڑی خوشخبری! پاکستان کے اہم علاقے میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت

پاکستان میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جسے ملک کے توانائی شعبے میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ کے ضلع خیرپور میں سہتو-1 کنویں سے گیس کے نمایاں ذخائر برآمد ہوئے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اس کنویں سے یومیہ 17.2 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کی توقع ہے، جبکہ یہاں 3390 پی ایس آئی دباؤ کے ساتھ مضبوط ذخائر کی نشاندہی ہوئی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ کنویں کی کھدائی دسمبر 2025 میں شروع کی گئی تھی اور تقریباً 3870 میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کے بعد گیس دریافت ہوئی۔

منصوبے میں او جی ڈی سی ایل کا حصہ 95 فیصد جبکہ جی ایچ پی ایل کا 5 فیصد ہے۔

کمپنی کے مطابق اس نئی دریافت سے نہ صرف ملکی گیس ذخائر میں اضافہ ہوگا بلکہ توانائی بحران میں کمی کی بھی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close