سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پنجاب لائف انشورنس کمپنی کو لائسنس جاری کر دیا۔
ایس ای سی پی کے مطابق پنجاب حکومت کی پہلی صوبائی لائف انشورنس کمپنی قائم ہو گئی ہے اور ایس ای سی پی کو پنجاب انشورنس کمپنی کا بزنس پلان جمع کروا دیا گیا ہے۔
پنجاب انشورنس کمپنی کم آمدنی والے افراد کو انشورنس فراہم کرے گی جس میں کسان، مزدور اور چھوٹے کاروباری افراد کو انشورنس کوریج دی جائے گی۔
ترجمان ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ پنجاب انشورنس کمپنی صوبے کے سوشل ہیلتھ انشورنس پروگرامز مینج کرے گی، پنجاب انشورنس کمپنی آسان ڈیجیٹل انشورنس پراڈکٹ متعارف کرائے گی۔
نئے لائسنس کے اجرا کے بعد پاکستان میں لائف انشورنس کمپنیوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






