جیٹ فیول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
جیٹ فیول 176 روپے سے بڑھ کر 417 روپے فی لیٹر تک جا پہنچا ہے۔ جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے سے فضائی سفر مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔
بنیادی کرایہ برقرار ہے تاہم فیول ایڈجسٹمنٹس کی وجہ سے ایئر ٹکٹس مہنگی ہوئی ہیں۔ متعدد ایئرلائنز کے کرایوں میں 100 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام ایئرلائنز نے فضائی کرایوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کر دی ہے۔ پی آئی اے کے کرایوں میں 10 سے 100 ڈالر تک کا اضافہ ہوا ہے، پی آئی اے کی مقامی پروازوں پر 10 ڈالر فیول سرچارج عائد کر دیا گیا ہے۔
کینیڈا روٹس پر 100 ڈالر تک فیول سرچارج لاگو کیا جا رہا ہے، برطانیہ جانے والی پروازوں پر 75 ڈالر اضافی وصول ہو رہا ہے، سعودی عرب اور گلف روٹس پر 50 ڈالر تک سرچارج ہے۔
نجی ایئرلائنز نے 15 سے 150 ڈالر تک اضافی چارجز نافذ کر دیے ہیں۔ خلیجی فضائی حدود کی بندش سے پاکستانی ایئرلائنز پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






