عمران خان سیاسی ہیرو نہیں، سہیل احمد کا تبصرہ وائرل

اسلام آباد: سینئر اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ سابق کرکٹر اور سیاسی رہنما عمران خان کرکٹ کے ہیرو ہیں، تاہم وہ انہیں سیاسی ہیرو نہیں کہہ سکتے۔

حال ہی میں ایک ٹی وی شو کے دوران سہیل احمد نے کہا کہ عمران خان قومی ہیرو ہیں اور اس میں کسی قسم کا اختلاف نہیں کیا جا سکتا، چاہے وہ مسلم لیگ ن کے رہنما ہوں یا پاکستان پیپلز پارٹی کے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہیرو تو ہیرو رہتا ہے اور اب وہ کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔”

سہیل احمد نے واضح کیا کہ انہیں عمران خان ذاتی طور پر پسند ہیں لیکن وہ صرف سیاست کی بنیاد پر انہیں سیاسی ہیرو نہیں مانتے۔ اداکار کے اس موقف کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور صارفین نے اس پر متنوع تبصرے کیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close