بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے کیا بات چیت ہوئی؟ علیمہ خانم کا اہم بیان

 سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے بھائی کی بیٹوں سے فون پر ہونے والی بات چیت کی تفصیلات بتا دیں۔

اڈیالہ جیل کے گور کھپور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خانم نے بتایا کہ عمران خان کی بیٹوں سے بات کروائی گئی ہے، بچوں نے بتایا کہ والد کی متاثرہ آنکھ میں تھوڑی بہت بہتری آئی ہے۔

علیمہ خانم کے مطابق عمران خان نے اپنے بیٹوں کو بتایا کہ ان کی آنکھ میں تھوڑی بہتری ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے عمران خان کی دوسری آنکھ متاثر نہ ہو، ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا ہے کہ ان کی متاثرہ آنکھ میں بہتری آئی ہے، ہمیں نہیں معلوم کیا علاج ہو رہا ہے اور کتنی بہتری آئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت چھپ چھپا کر سابق وزیر اعظم کو اسپتال منتقل کر دیتی ہے، حکومت فیملی کو آگاہ کرنے کی زحمت بھی نہیں کرتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close