ویسے تو روبوٹس انسانوں کے احکامات کی تعمیل کرتے ہیں اور کسی غلطی پر انہیں کچھ نہیں کہا جاتا۔
مگر چین میں تو ایک روبوٹ کو تو پولیس نے’گرفتار’ کرلیا۔
جی ہاں واقعی ایک انسان نما روبوٹ کو چین میں ایک معمر خاتون کو ڈرانے پر پولیس نے حراست میں لیا۔
یہ انوکھا واقعہ گزشتہ دنوں مکاؤ شہر میں سامنے آیا۔
چند دن پہلے 4 فٹ 4 انچ لمبا یہ روبوٹ مکاؤ کی ایک سڑک پر موجود تھا جب اس کا سامنا 70 سالہ خاتون سے ہوا۔وہاں موجود افراد نے اس واقعے کی ویڈیو بنائی کیونکہ خاتون نے روبوٹ پر چیخنا شروع کر دیا تھا۔
مقامی میڈیا کے مطابق خاتون چیخ کر کہہ رہی تھی کہ تم نے مجھے ڈرا دیا اور دل تیزی سے دھڑکنے لگا، کیوں مجھے ڈرا رہے ہو؟
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ خاتون گلی میں فون کو دیکھتے ہوئے چل رہی تھیں جب انہیں احساس ہوا کہ کوئی ان کے پیچھے بہت زیادہ قریب موجود ہے۔
اس احساس سے گھبرانے کے بعد جب انہوں نے پلٹ کر دیکھا تو روبوٹ کو دریافت کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






