کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس بحال

کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین سروس ایک روزہ تعطل کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے مسافروں کو لے کر پشاور کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔

دوسری جانب پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی آج کوئٹہ پہنچنے والی ہے۔ تاہم کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن کے لیے چلنے والی پیسنجر ٹرین بدستور معطل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان دونوں ٹرینوں کی معطلی مسافروں کی کم تعداد کے باعث کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close