پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اسکولوں میں اکتیس مارچ تک تعطیلات کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کے اسی فیصد طلبہ بغیر ٹرانسپورٹ کے اسکول آتے ہیں، اس لیے مکمل تعطیلات کا فیصلہ مناسب نہیں۔
ایسوسی ایشن کے رہنما ابرار احمد خان کا کہنا ہے کہ صرف ان طلبہ کو آن لائن کلاسز پر منتقل کیا جائے جو ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں، جبکہ دیگر طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ پنجاب میں طلبہ کو اس تعلیمی سیشن کے دوران ایک سو چوبیس دن سے بھی کم تدریسی وقت ملا، جس سے تعلیمی نقصان بڑھ رہا ہے۔
ایسوسی ایشن نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ میٹرک کے امتحانات، جو اٹھائیس مارچ سے شروع ہونے ہیں، تعلیمی نقصان کے پیش نظر مؤخر کر کے نئی تاریخ دی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






