دفعہ 144 نافذ، پابندی لگ گئی

کراچی میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کچرا پھینکنے، ڈمپنگ اور جلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ گندگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ ندی نالوں اور دریا کے قریب کچرا پھینکنا بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی سفارش پر عائد کی گئی ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

حکام نے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو کارروائی کے اختیارات دے دیے ہیں تاکہ قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

یہ پابندی 19 مارچ سے 19 مئی 2026 تک نافذ العمل رہے گی، جبکہ عدالت عالیہ کی ہدایت پر دریائے ملیر کے اطراف خصوصی نگرانی بھی کی جائے گی۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close