کراچی ایئر ٹریفک کنٹرولر نے 30 مسافر طیاروں کو ممکنہ بڑے حادثے سے بچا لیا

کراچی ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 30 مسافر طیاروں کو ممکنہ بڑے حادثے سے بچا لیا، جو خراب موسم کے باعث ایران کے وار زون ایئر اسپیس میں داخل ہونے کے قریب تھے۔

ذرائع کے مطابق تہران ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ نہ ہونے پر کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن نے سعودی عرب، دبئی اور دیگر ممالک سے آنے اور جانے والی پروازوں کی رہنمائی کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ قلات سے پنجگور اور گوادر کے روٹ پر شدید خراب موسم کے باعث طیارے کنٹرول سے نکل کر ایرانی فضائی حدود کی جانب بڑھ رہے تھے جو کہ انتہائی خطرناک صورتحال تھی۔

ایئر ٹریفک کنٹرولر نے مہارت کے ساتھ طیاروں کو محفوظ راستہ فراہم کیا اور انہیں وار زون میں داخل ہونے سے روک کر واپس اپنے روٹس پر لے آیا۔

ذرائع کے مطابق خراب موسم کے باعث پائلٹس نے بھی کنٹرول ٹاور کو آگاہ کیا تھا کہ وہ مشرقی سمت میں سفر جاری رکھنے سے قاصر ہیں، جس پر فوری اقدامات کیے گئے اور ممکنہ حادثہ ٹال دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close