سوئی سدرن گیس نے عیدالفطر کے دوران گیس فراہمی کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق عیدالفطر کی خوشیوں کے دوران اپنے گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کر رہی ہے،بہتر پریشر کو برقرار رکھنے اور گیس لائن پیک کو بہتر رکھنے کے لیے عیدالفطر کے دوران گیس فراہمی کا شیڈول جاری کیا گیا جس کے مطابق چاند رات کو گیس کی فراہمی بند نہیں کی جائے گی.
سوئی سدرن پوری رات اور اگلے پورے دن 12:00 بجے رات تک مسلسل گیس فراہم کرے گی تاہم عید کے پہلے اور دوسرے دن کی درمیانی رات گیس کی فراہمی رات 12:00 بجے سے صبح 06:00 بجے تک معطل رہے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






