علیمہ خان کوعدالت سےبڑا ریلیف مل گیا

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔

علیمہ خان آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ ان کی جانب سے وکیل فیصل ملک نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدم حاضری پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹ فریز کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close