خیبر پختونخوا حکومت نے ایندھن کی بچت کے لیے سرکاری دفاتر میں ہر جمعہ کو ورک فرام ہوم نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کیا گیا ہے، جس کے تحت تمام سرکاری دفاتر جمعہ کے روز مکمل طور پر گھر سے کام کریں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ابتدائی طور پر دو ماہ کے لیے ہوگا یا حالات بہتر ہونے تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب 24 مارچ سے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیاں بھی دی جائیں گی، تاہم بورڈ اور یونیورسٹی امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






