عمران خان کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ایک اور سابق کپتان کی سیاست میں انٹری کا امکان

پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے مستقبل میں سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن لڑنے پر غور کریں گے، اور اگر سیاست میں آئے تو ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑیں گے۔

انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 1992 سے 1997 تک پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے جبکہ 2003 میں قومی ٹیم کی قیادت بھی کی۔

حال ہی میں راشد لطیف نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست پر پاکستان کرکٹ بورڈ پر تنقید کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں پر سوالات اٹھائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ جلد بازی میں نئے اسٹارز بنانے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ تجربہ کار کھلاڑیوں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close