پی آئی اے کا ایک طیارہ دبئی کے الفجیرہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران میزائل حملے سے بال بال بچ گیا۔
ذرائع کے مطابق لینڈنگ کے وقت الفجیرہ ایئرپورٹ سے متصل نیول ہیڈکوارٹر پر میزائل حملہ ہوا، جس کے بعد دھوئیں کے بادل چھا گئے اور مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ طیارے میں عملے کے 8 ارکان سمیت 123 مسافر سوار تھے۔
پی کے 175 نے صبح 6 بجے الفجیرہ ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، جبکہ اسلام آباد سے آنے والی پی کے 173 بھی وہیں پہنچی تھی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق صورتحال کنٹرول میں رہی اور کچھ تاخیر کے باوجود دونوں پروازیں بحفاظت لاہور اور اسلام آباد واپس پہنچ گئیں۔
پی آئی اے نے خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث دبئی اور ابوظبی کی پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس منتقل کر دیا ہے۔ دبئی کی پروازیں فجیرہ جبکہ ابوظبی کی پروازیں العین ایئرپورٹ منتقل کی گئی ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، آج 101 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ گزشتہ 18 روز میں 2 ہزار پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






