عید پر بینک کتنے دن بند رہیں گے؟ اعلان کر دیا گیا

مرکزی بینک نے عیدالفطر اور یوم پاکستان کے موقع پر بینکوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق عید اور یوم پاکستان کے باعث سرکاری و نجی مالیاتی ادارے چار روز بند رہیں گے، اس دوران اسٹیٹ بینک، اسٹاک ایکسچینج، ایس ای سی پی، بینکس اور دیگر مالیاتی اداروں میں تعطیل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ 20 اور 21 مارچ کو عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی جبکہ اتوار کو ہفتہ وار تعطیل اور 23 مارچ کو یوم پاکستان کی چھٹی ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک، بینکس اور دیگر مالیاتی اداروں میں 24 مارچ سے معمولات بحال ہو جائیں گے جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی اسی روز سے ٹریڈنگ معمول کے مطابق شروع ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close