بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بڑی کرپشن پکڑی گئی

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی جاری کردہ اقساط میں مبینہ کرپشن کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں لاکھوں روپے کے مالی بدعنوانی کے شواہد برآمد ہوئے ہیں۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ملیر اور کورنگی میں BISP کے دفاتر پر چھاپے مارے۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دفاتر میں مبینہ منظم کرپشن سے متعلق شواہد اکٹھے کیے گئے۔

اس دوران متعدد اہم ریکارڈ اور دستاویزات، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق آٹو وِڈراول اور غیرقانونی کٹوتیوں کی چھپائی گئی شکایات بھی قبضے میں لی گئیں۔ مزید برآں، کچھ مستحقین کے ڈیتھ سرٹیفکیٹس بھی تحویل میں لیے گئے، جو ابتدائی شواہد کے مطابق اس بات کا عندیہ دیتے ہیں کہ ایک منظم گروہ BISP کے مستحقین کا استحصال کر رہا تھا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ برآمد شدہ مواد تحویل میں لے لیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close