چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا عید کے چاند سے متعلق اہم اعلان

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد شوال کا چاند دیکھنے کے لیے ہونے والے اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوں گے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی رویت کا اعلان موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

دوسری جانب سعودی عرب میں بھی شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس 18 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔ سعودی عدالتی کونسل کے مطابق ملک میں 29ویں روزے کو شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close