اسلام آباد میں ایک شہری نے شوال کے چاند سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں انوکھی درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عید کا چاند نظر آنے کے بعد اس کے اعلان میں تاخیر کی جاتی ہے، اس لیے عدالت رویت ہلال کمیٹی کو ہدایت دے کہ چاند نظر آتے ہی اس کا اعلان جلد کیا جائے۔
شہری کا کہنا ہے کہ چاند کے اعلان میں تاخیر کے باعث بعض لوگ تراویح ادا کر لیتے ہیں جبکہ بعد میں عید کا اعلان ہو جاتا ہے جس سے عوام میں الجھن پیدا ہوتی ہے۔
درخواست گزار نے مزید مؤقف اختیار کیا کہ رات گئے چاند کا اعلان ہونے کی صورت میں مارکیٹس میں اچانک رش بڑھ جاتا ہے جس سے انتظامیہ کو لا اینڈ آرڈر کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عید شاپنگ کی دکانوں کے علاوہ دیگر مارکیٹس بند رکھنے کا بھی حکم دیا جائے تاکہ ممکنہ بدانتظامی سے بچا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






