رواں سال رمضان 29 روزوں پر مشتمل ہوگا یا 30 روزوں پر؟ ماہرین فلکیات نے بتا دیا

ماہر فلکیات نے اس سال رمضان المبارک کے 30 دنوں پر مشتمل ہونے کی پیش گوئی کر دی ہے۔

ماہر فلکیات فہیم ہاشمی کے مطابق عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چاند جمعرات 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور 19 منٹ ہوگی۔

فہیم ہاشمی نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے اور 55 منٹ ہوگی جبکہ پشاور میں چاند کی عمر 12 گھنٹے اور 1 منٹ ہو گی۔ ان کے مطابق 20 گھنٹے سے کم عمر کا چاند آنکھ سے نظر نہیں آتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close